رہائشی اخراجات ادھار لے سکتے ہیں

 بےروزگار یا وہ افراد جس کی آمدنی کورونا وائرس کی وجہ سے کم ہو چکی ہے، حکومت جاپان سے پیسے ادھار لے سکتے ہیں۔ باوجودیکہ آمدنی کم ہو یا زیادہ، بغیر سود اور ضامن، پیسے ادھار لے سکتے ہیں۔ غیر ملکی افراد بھی ادھار لے سکتے ہیں۔

ہمارے پاس دو نظام ہیں، یعنی ایک نظام ان اشخاص کے لے جن کی آمدنی کم ہو چکی ہے، اور دوسرا بےروزگار کے لے ہے۔

اپنے شہر کا سماجی بہبود کونسل (社会福祉協議会:shakai fukushi kyougikai) کے ذریعے درخواست کریں- اس لنک کے ذریعے ہر پریفیکچر کے سماجی بہبود کونسل کا ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں-

https://www.shakyo.or.jp/network/kenshakyo/index.html

درخواست کرنے کے لیے اپنے شہر کا سماجی بہبود کونسل چیک کرنے کے بعد اس کونسل سے مشورہ لیں۔

اس شخص کے لے جس کی آمدنی کم ہو چکی ہے [ہنگامی چھوٹے فنڈز ]

(緊急小口資金:kinkyuu koguchi shikin)

 کس کے لیے

ایسے افراد کے لیے جو کورونا وائرس کی وجہ سے دکان بند ہونے سے اپنی آمدنی میں کمی ہو گئی ہے اور زندگی بسر کرنے کے لیے جلد پیسوں کی ضرورت ہو۔ چکی ہے۔

کتنے پیسے ادھار لے سکتے ہیں
  • اپنا کاروبار کرنے والے افراد، یا وہ شخص جس کے بچے کا اسکول بند ہونے کی وجہ سے پیسوں کی ضرورت ہے : دو لاکھ ین کے اندر
  • ان کے علاوہ : ایک لاکھ ین

  • ایک سال کے اندر قرض کی ادائیگی شروع کریں۔ قرض کی ادائگی شروع ہونے سے 2 سال کے اندر ادائیگی مکمل ہونا ضروری ہے۔
  • اس فنڈ کا کوئی سود نہیں ہے اور کسی ضامن کی ضرورت بھی نہیں ہے۔
  • جب قرض کی ادائگی شروع ہو گئی تب اپنی آمدنی میں کمی ہوتی رہی، تو ادائگی سے مستثنیٰ کیا جا سکتا ہے۔

بےروزگار ہونے والوں کے لیے [ اجتماعی امدادی فنڈز ]

(総合支援資金:sougou shien shikin)

 کس کے لیے

ایسے افراد کے لیے جو بے روزگار ہونے سے زندگی بسر کرنے میں مشکلات پیش آ گئیں۔

 کتنے پیسے ادھار لے سکتے ہیں
  • اکیلے رہنے والا / والی : ایک لاکھ پچاس ہزار ین کے اندر فی مہینہ
  • دو یا دو سے زیادہ کا گھرانا : دو لاکھ ین فی مہینہ فی مہینہ

  • ادھار لینے کے مدت اصولی طور پر تین مہینے کے اندر ہے۔
  • ایک سال کے اندر قرض کی ادائیگی شروع کریں۔ قرض کی ادائگی شروع ہونے سے 10 سال کے اندر ادائیگی مکمل ہونا ضروری ہے۔
  • اس فنڈ میں کوئی سود نہیں ہے اور کسی ضامن کی ضرورت بھی نہیں ہے۔
  •   اس فنڈ کا استعمال کرنے کے لیے اصولی طور پر امدادی تنظیم برائے خود کفالت (自立相談支援機関:jiritsu soudan shien kikan) سے مشورہ لینا چاہیے۔
  •  جب قرض کی ادائگی شروع ہو گئی تب اپنی آمدنی میں کمی ہوتی رہی، تو ادائگی سے مستثنیٰ کیا جا سکتا ہے۔

ضروری دستاویزات

درخواست کرنے کے لیے درج ذیل تین دستاویزات کی ضروری ہے- مزید تفصیل کے لیے اپنے شہر کے سماجی بہبود کونسل سے پوچھیں-

  • وہ دستاویز جو اپنی شناخت کی تصدیق کرتی ہے- (ڈرائیونگ لائسنس وغیرہ)
  • وہ رہائشی کارڈ جو گھریلو کی قسم تصدیق کرتا ہے-
  • وہ پئی سلپ (payslip) یا بنک بک (bank book) جو تصدیق کرتی ہے کہ اپنی آمدنی میں کمی ہوئی ہے-
タイトルとURLをコピーしました