خوراک اور زندگی کے لیے ضرورت مصنوعات بہت ہیں! صرف جتنا آپ کو چاہیے، اتنا آپ خریدیۓ۔

دکانوں میں کھانے پینے کی چیزیں اور روزانہ ضروریات کبھی ختم نہیں ہوں گی! اس لیے آپ سے گزارش ہے کہ جتنا آپ کو ضرورت ہے، اتنا ہی خرید لیں۔

مستقبل میں ایسی اشیاء کی فراہمی اور نقل و حمل کبھی بند نہیں ہو گی۔ کافی تعداد میں ساری اشیاء ملتی رہیں گی۔ کمپنیوں کی طرف سے پیداوار میں اضافہ کرنے کی کوشش جاری ہے۔

اور ٹوکیو، کاناگاوا، سائیٹاما اور چیبا میں کچھ دکانوں (کونبینی، سپر اسٹور، ڈپارٹمنٹ اسٹور وغیرہ) کے اوقات کار میں تبدیلی ہو گئی ہے، یعنی رات کو یا چھٹیوں کے دنوں میں جلد بند ہو سکتی ہیں، مگر زیادہ تر دکانوں میں حسب معمول کھلتی رہتی ہیں۔ ہنگامی حالت کے اعلان کے باوجود وہ دکانیں  نہیں بند ہوں گی۔

حکومت اور نجی کمپنیوں کے پاس چاول یا گندم جیسی کھانے کی اشیاء کا بہت زیادہ مقدار میں ذخیرہ ہے۔

اور انٹرنیٹ پر وہ افواہ پھیل گئی تھی کہ ٹوالیٹ پیپر یا ٹیشو پیپرکی کمی ہو رہی ہے، لیکن زیادہ تر کاغذ کی مصنوعات جاپان کے اندر ہی تیار ہو جاتی ہیں اور مستقبل میں ان چیزوں کی کمی کبھی نہیں ہو گی۔

آپ یوں سمجھیں کہ دکانوں سے ان چیزوں کی اسٹاک کبھی ختم نہ ہوگی اور دکانیں بھی بند نہیں ہوں گی۔  اس لیے آپ کبھی بھی کھانے پینے کی اشیاء یا روزانہ ضروریات لے سکتے ہیں ۔

جب آپ خریداری کرتے ہیں، تب اتنا ہی آپ خریدیں، جتنا آپ دو تین دنوں کے اندر کھا سکیں گے ۔ ضرورت سے زیادہ نہ خریدیے۔ حد سے زیادہ خریدنے سے کھانے کا مزہ بدل سکتا ہے یا ضائع ہو سکے گا۔

آپ ٹوالیٹ پیپر یا ٹیشو جیسی روزانہ ضروریات اس وقت خریدیے ، جب آپ کے پاس اسٹاک کم ہو جائے۔ آپ کو ایک وقت میں بہت زیادہ نہیں  خریدنا چاہیے ۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس کی چھوت یا بہت زیادہ خریداری کی روک تھام کے مقصد سے دکانیں کبھی گاہک کو اشارہ کرے۔ آپ سے گزارش ہے کہ ان اشاروں کا پابند رہیں۔ جیسے دوسروں سے 2 میٹر کا فاصلہ رکھیں یا زیادہ تعداد میں چیزیں نہ لیں۔  اور جب بھی خریداری کے لیے نکلیں گے، تب کھانسی کے آداب کا خیال رکھیں اور باہر جانے سے پہلے اور واپس آنے کے بعد ہاتھ ضرور دھوئیں۔

タイトルとURLをコピーしました