اب جلد امیگریشن سروسز کے دفتر جانے کی ضرورت نہیں ہے۔

امیگریشن سروسز ایجینسی کے دفتر میں بھیڑ لگنے سے خطرناک ہو سکتا ہے۔

 نئے کورونا وائرس کے انفیکشن پھیلنے کے ساتھ غیر ملکی افراد کے آنے جانے سے متعلق کارروائیوں میں بہت وقت لگتے ہیں۔

 امیگریشن سروسز ایجنسی (Immigration Services Agency of Japan) میں جاپان آنے والے یا جاپان سے واپس جانے والے غیر ملکی افراد کے لیے ویزا وغیرہ ضروری کارروائیاں کی جاتی ہیں۔
 کورونا وائرس کے انفیکشن پھیلنے سے ایسے افراد کی تعداد بڑھ گئی ہے جنھیں اچانک اپنے ملک واپس جانا ہے یا جنھوں نے جاپان آنا ملتوی کر دیا ہے۔ اور حال ہی میں ایسے افراد کافی تعداد میں دفتر آنے سے کاؤنٹر بہت مصروف ہیں۔ یہ بھیڑ کورونا وائرس کا انفیکشن مزید پھیلنے کا باعث ہو سکتی ہے۔ اِس لیے اِس وقت امیگریشن سروسز ایجینسی میں دفتر کی بھیڑ کو کم کرنے کے واسطے مندرجۂ ذیل اقدام کیا جاتا ہے۔

کارروائی کی مدت میں 3 مہینے کی توسیع کی گئی ہے۔

 جاپان میں مقیم غیر ملکی افراد میں سے (21 مئی کی تازہ خبر) اِس سال مارچ، اپریل، مئی، جون اور جولائی کے دوران میں جس کی مدت قیام ختم ہو گی، اس کی 【مدت قیام ختم ہونے کی تاریخ سے تین مہینے کے بعد تک】 جاپان میں رہنے کی حیثیت میں تبدیلی یا مدت قیام کی توسیع کرنے کی درخواست دی جا سکتی ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ کارروائی کے لیے آخری تاریخ میں تین مہینے کی توسیع ہوئی ہے۔
 جن کی جاپان میں رہنے کی حیثیت “مختصر قیام” ہو، وہ بھی اس میں شامل ہیں۔
 خیال رہے کہ جو غیر ملکی “مخصوص سرگرمی (واپسی کے لیے تیاری کی مدت)” سے جاپان میں رہتے ہیں، وہ اِس میں شامل نہیں ہیں۔

 اور جاپان میں قیام کے دوران بچہ پیدا ہونے کی صورت میں، عام طور پر “بچہ کی قومیت جاپانی نہیں ہے” اور “وہ پیدا ہونے کے بعد 60 دن سے زیادہ جاپان میں رہتا ہے”، تو جاپان میں قیام کی حیثیت کی درخواست دے کر ریذیڈنٹ کارڈ حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔ لیکن اِس صورت میں بھی، (21 مئی کی تازہ خبر) اگر 31 جنوری سے 31 جولائی 2020 کے دوران بچہ پیدا ہو، تو بچہ کی پیدائش سے 61 ویں دن سے 3 مہینے کے اندر آپ ایسی کارروائی کر سکتے ہیں۔
 (21 مئی کی تازہ خبر) “ریذیڈنٹ کارڈ” میں جاپان میں رہہنے کی حیثیت میں تبدیلی یا مدت قیام ختم ہونے کی تاریخ میں توسیع کی صورت میں بھی، عام طور پر اِس کارڈ پر لکھی ہوئی مدت قیام ختم ہونے کی تاریخ سے دو مہینے کے اندر آپ کو نتیجہ وصول کرنا ہے، لیکن اس مدت میں 3 مہینے کی توسیع ہوئی ہے، اب 【مدت قیام کی آخری تاریخ سے 5 مہینے کے اندر】 نتیجہ وصول کر سکتے ہیں۔

 ضروری کارروائی یا دستاویز کے لیے “زندگی اور کام کے لیے گائڈ بک ~ جاپان میں مقیم سارے غیرملکی افراد کے لیے ~” سے رابطہ کر لیں۔

نوکری یا اسکول میں تبدیلی کی اطلاع آن لائن دے سکتے ہیں۔

 اگر آپ طویل عرصے کے لیے کام یا پڑھنے کے لیے جاپان آئے ہوئے ہوں، تو جب بھی آپ کے کام یا اسکول میں تبدیلی ہوئی، تب بھی آپ کو اطلاع دینی ہوتی ہے۔ آپ 24 گھنٹے آن لائن کے ذریعے سے اطلاع دے سکتے ہیں اور آپ کو دفتر جانے کی ضرورت نہیں ہے۔ امیگریشن سروسز ایجینسی الیکٹرانک نوٹیفیکیشن سسٹم کا استعمال کیجیے۔

اگر آپ جلدی میں نہیں ہیں، تو دفتر نہ جائیے!

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا انسداد کرنے کے واسطے، ایسی جگہ مت جائیے جہاں بہت لوگ جمع ہیں۔
جب بھی جاپان میں رہنے کی حیثیت میں تبدیلی یا توسیع کے بارے میں پوچھنے کی بات ہو، تب امیگریشن سروسز ایجینسی کی ویب سائٹ یا کال سینٹر سے رابطہ کریں۔

・غیر ملکی باشندوں کے لیے مرکزمعلومات (پیر تا جمعہ، ساڑھے 8 بجے صبح تا سوا 5 بجے شام)

فون نمبر : 013904-0570
فون نمبر : 7112-5796-03 (IP,PHS,غیر ممالک سے)

・امیگریشن سروسز ایجینسی کی ویب سائٹ
http://www.immi-moj.go.jp/index.html

タイトルとURLをコピーしました