یہ فنڈ بے روزگار افراد کے لیے تیار کیا گیا تھا، جو بغیر مشکلات کے نوکری کی تلاش کر رہے ہوں۔ اور یہ نظام اب ان افراد کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے کورونا وائرس کی وجہ سے جن کی تنخواہ میں کمی ہوئی ہے۔ عام طور پر یہ نظام صرف بے روز افراد کے لیے ہے، مگر اب وہ بھی استعمال کر سکتے ہیں جس کی تنخواہ کم ہو گئی ہے۔
کس کے لیے
وہ جو نوکری چھوڑنے کے بعد 2 سال کے اندر ہو، یا وہ جو کام کی چھٹی کے دوران ہو جیسا کسی وجوہات سے تنخواہ میں کمی ہوِئی ہو اور بے روزگار جیسا ہو گیا اور وہ بھی ہے جو کسی دوسرے نظام کی مدد نہ مل رہی ہو۔ دوسرے نظام سے مراد “نوکری کی تربیت لینے کے لیے فند” وغیرہ۔
※وہ بھی درخواست دے سکتے ہیں جنھوں نے 2 سال کے اندر نوکری چھوڑ دی تھی یا کام کی چھٹی لی تھی، چاہے وہ فی الحال کام کرتا ہے۔
※وہ بھی درخواست دے سکتے ہیں جو نرسری اسکول کی بندش جیسے ناگزیر وجوہات سے کام کی چھٹی پر ہیں۔
فنڈ کی رقم
گھر کا پورا کرایہ ادا کیا جاتا ہے۔ اس رقم کو مالک مکان یا ریئل ایسٹیٹ ایجنٹ کو براہ راست ادا کیا جاتا ہے۔
رقم کی حد ہوتی ہے۔
ادائگی کا دورانیہ
عام طور پر تین مہنے کے لیے کرایہ ادا کیا جاتا ہے۔ 9 مہینے تک توسیع کیا جا سکتا ہے۔
13 دسمبرکی اپ ڈیٹ: جو مارچ 2021 کے آخر تک نئی درخواست دے کر یہ فنڈ حاصل کرنا شروع کریں، ان کے لیے زیادہ سے زیادہ 12 مہینوں تک ادا کیا جائے گا۔ تاہم، دسویں سے بارہویں مہینے کی ادائیگی حاصل کرنے کے لیے آپ کو ادائیگی کے اضافی تقاضوں کو پورا کرنا ضروری ہے۔
شرائط
< نویں مہینے تک کی ادائیگی حاصل کرنے کے لیے شرائط >
1. وہ جو نوکری چھوڑنے کے بعد 2 سال کے اندر ہو، یا کام کی چھٹی کے دوران ہو۔ یعنی ناگزیر وجوہات سے تنخواہ میں کمی ہوِئی ہو یا بے روزگار جیسا ہو ۔
2. گھریلو آمدنی کی کل رقم معیارآمدنی جیسا یا اس سے کم ہو :
“معیار آمدنی”(syunyu kijun gaku) کا مطلب ہے کہ کل “معیاری رقم”(kijun gaku) اور”گھر کا کرایہ” کی تعداد ہے۔ معیار آمدنی سے مراد ہے کہ میونسپل ٹیکس نہیں لگایا جاتا اور رقم کی 12 ویں قسط ہے۔
* معیار آمدنی ہر بلدیہ کی الگ ہوتا ہے۔ نمونے کے طور پر ٹوکیو میٹروپولٹن اور یوکوہاما شہر کی شرائط پیش کی جاتی ہیں۔ تفصیل کے لیے ہر بلدیہ کے امدادی تنظیم برائے خود کفالت پر رابطہ رکھیں۔
3. موجودہ گھریلو بچت کی کل رقم ہر میونسپلٹی کی مقرر کردہ رقم سے کم ہو۔
4. ملازمت کی تلاش کی مخلص اور پرجوش سرگرمیاں کرنا: رہائشی اخراجات کی ادائیگی کرنے کے لیے نوکری کی تلاش کرنا چاہیے۔ جن کا اپنا کاروبار ہے یا فری لانسرز ہیں، ان کی حالت کو بھی مد نظر رکھا جاتا ہے۔※ ہیلو ورک جا کر نوکری تلاش کرنے کی شرط اب لازمی نہیں ہے۔
< 13 دسمبرکی اپ ڈیٹ: دسویں سے بارہویں مہینے کی ادائیگی حاصل کرنے کے لیے اضافی شرط >
1. ہیلو ورک کے ساتھ نوکری تلاش کرتا ہو : ہیلو ورک کا درخواست فارم(kyusyoku moshikomisyo) پُر کرنا وغیرہ ۔
2. موجودہ گھریلو بچت کی کل رقم 3 مہینوں کے معیار آمدنی سے کم ہو : اس “معیار آمدنی” کا مطلب ہے کہ میونسپل ٹیکس نہیں لگایا جاتا اور رقم کی 12 ویں قسط ہے۔
* تاہم، 3 مہینوں کے کل رقم 5 لاکھ ین یا اس سے کم ہونا ضروری ہے۔
* معیار آمدنی ہر بلدیہ کا الگ ہوتا ہے۔ تفصیل کے لیے ہر بلدیہ کے انچارج شخص سے پوچھیے۔
درخواست دینے کی جگہ
اپنے شہر کے شعبۂ امدادی امور برائے خود کفالت (jiritsu seikatsu shienka) یا امدادی تنظیم برائے خود کفالت (jiritsu sodan shien kikan) کے ذریعے ہی درخواست دی جا سکتی ہے۔ درج ذیل URL سے آپ کے بلدیہ کا ارادہ تلاش کر سکتے ہیں۔
https://corona-support.mhlw.go.jp/jukyokakuhokyufukin/counter.html
درخواست دینے کے لیے ضروری دستازیزات درج ذیل ہیں۔ چونکہ ہربلدیہ کی الگ شرط ہوتی ہے، اس لیے آپ کو خود متعلقہ ادارے سے رابطہ رکھنا چاہیے۔
- وہ دستاویز جس سے اپنی شناخت کی تصدیق ہو سکتی ہے جیسے پاسپورٹ۔
- وہ دستاویز جس سے پتہ چلے کہ نوکری چھوڑنا، کاروبار بند اور کام کے دنوں میں کمی۔
- وہ دستاویز جس سے درخواست دہندہ یا گھریلو آمدنی یا بچت کی تفصیل پتہ چلے۔
اگر آپ کو کچھ سمجھ نہیں آتا ہو
اگر آپ کے اس حمایت(Jukyo Kakuho kyufukin) سے متعلق کوئی سوالات ہیں، کال سینٹر سے پوچھ سکتے ہیں۔
کال سینٹر
فون نمبر: 5572-23-0120
استقبال کا وقت : 21:00~9:00 (ہفتہ ، اتوار اور تعطیلات سمیت)
ٹیلی فون چارجز مفت۔
اور فیکس کے ذریعے سوالات پوچھ سکتے ہیں، یا “ اکثر پوچھے گئے سوالات ” دیکھ سکتے ہیں۔ درج ذیل URL سے وزارت صحت ، محنت و بہبود کی ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ انگریزی ، ہسپانوی ، پرتگالی ، کوریائی ، آسان چینی حرف ، اور ویتنامی میں بھی پڑھ سکتے ہیں۔
https://corona-support.mhlw.go.jp/jukyokakuhokyufukin/index.html
حوالہ جات
ٹوکیو میٹروپولٹن کی <13 دسمبرکو اپ ڈیٹ: نویں مہینے تک کی ادائیگی حاصل کرنے کے لیے شرائط>
گھریلو کل آمدنی میں بے روزگار کے لیے فنڈ، بچے پالنے کے لیے فنڈ جیسی ہر قسم کی فنڈز اور پنشن وغیرہ شامل ہو جاتی ہیں۔
اکیلا / اکیلی | 2 افراد کا گھر | 3 افراد کا گھر | 4 افراد کا گھر | 5 افراد کا گھر | 6 افراد کا گھر | |
اس فنڈ کی حد (آمدنی کی حالت کو مد نظر رکھ کر کم و بیشی ہو سکتی ہے) | 53,700 ین | 64,000 ین | 69,800 ین | 69,800 ین | 69,800 ین | 75,000 ین |
آمدنی کی کل تعداد | 137,700 ین سے کم | 194,000 ین سے کم | 241,800 ین سے کم | 283,800 ین سے کم | 324,800 ین سے کم | 372,000 ین سے کم |
بچت کی کل تعداد | 504,000 ین سے کم | 780,000 ین سے کم | 1000,000ین سے کم | 1000,000 ین سے کم | 1000,000 ین سے کم | 1000,000 ین سے کم |
یوکوہاما شہر کی <13 دسمبرکو اپ ڈیٹ: نویں مہینے تک کی ادائیگی حاصل کرنے کے لیے شرائط>
(https://www.city.yokohama.lg.jp/kurashi/fukushi-kaigo/seikatsu/jiritsu/jukyokakuho.html)
گھریلو کل آمدنی میں بے روزگار کے لیے فنڈ، بچے پالنے کے لیے فنڈ جیسی ہر قسم کی فنڈز اور پنشن وغیرہ شامل ہو جاتی ہیں۔
اکیلا / اکیلی | 2 افراد کا گھر | 3 افراد کا گھر | 4 افراد کا گھر | 5 افراد کا گھر | 6 افراد کا گھر | |
اس فنڈ کی حد (آمدنی کی حالت کو مد نظر رکھ کر کم و بیشی ہو سکتی ہے) | 52,000 ین | 62,000 ین | 68,000 ین | 68,000 ین | 68,000 ین | 73,000 ین |
آمدنی کی کل تعداد | 136,000 ین سے کم | 192,000 ین سے کم | 240,000 ین سے کم | 282,000 ین سے کم | 323,000 ین سے کم | 370,000 ین سے کم |
بچت کی کل تعداد | 504,000 ین سے کم | 780,000 ین سے کم | 1000,000 ین سے کم | 1000,000 ین سے کم | 1000,000 ین سے کم | 1000,000 ین سے کم |