جو تکنیکی انٹرنز (گینو جیشوسے) نَئے کورونا وائراس کی وبا کے اثر سے برخاست کیے گئے ہیں، وہ دوبارہ ملازمت اختیار کرنے کے لیے مدد حاصل کر سکتے ہیں۔

نَئے کورونا وائراس کی وبا کی وجہ سے جاپان میں ملازمت کی حالت پر بہت بڑا اثر پڑا ہے۔

تکنیکی انٹرن (گینو جیشوسے) یا مخصوص ہنرمند کارکن (توکُوتے گینو) کی حیثیت سے جاپان میں مقیم غیرملکی افراد کی نوکریاں کم یا ختم ہونے سے پریشانیاں بڑھ رہی ہیں۔ ایسے افراد کے لیے نیا امدادی نظام تیار کیا گیا ہے۔

ایسے گینو جیشُوسے یا توکُوتے گینو والے غیرملکی جن کا کام یا تربیت جاری رکھنا مشکل ہو گیا، اس ادارے یا تنظیم کے ذریعے جو آپ کا نگران کرتا ہے، محکمۂ آبادکاری (امیگریشن سروسز ایجنسی یا نیوکان) سے رابطہ کیجیے۔

امیگریشں سروسز ایجنسی ہر صنعت کی تنظیم کے ساتھ، آپ کو نئی نوکری کا تعارف کرائے گی۔

جاپان میں قیام کی حیثیت کی “مخصوص سرگرمی (توکُوتے کاتسُودو)” میں تبدیلی بھی ممکن ہے۔

28 جون کی تازہ خبر: اِس نظام کو بآسانی سمجھنے کے لیے، یعنی ان غیر ملکیوں کی مدد کے بارے میں جن کی نوکری ختم ہو گئی ہے، ایک اشتہار تیار کیا گیا ہے۔ درج ذیل ویب سائٹ پر کئی  زبانوں میں دیکھ سکتے ہیں۔

http://www.moj.go.jp/nyuukokukanri/kouhou/nyuukokukanri14_00008.html

کن افراد کے لیے

ایسے تکنیکی انٹرن یا مخصوص ہنرمند کارکن والے غیرملکی افراد جن کی نوکری سے نئے کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے برخاست کیا گیا یا جن کو اپنا کام یا تربیت جاری رکھنا مشکل ہو گیا۔ 

خلاصہ

اگر آپ کو نئی تربیت کا ادارہ یا کمپنی نہِیں مل رہا ہو، تو وزارتٖ قانون کے امیگریشن سروسز ایجنسی کی طرف سے آپ کو درج ذیل مدد مل سکے گی۔

・مخصوص صنعت کے شعبے میں دوبارہ ملازمت کے لیے سپورٹ (کام کا تعارف) 

مخصوص ہنرمند کارکن والے غیر ملکی کے کام کے لیے ضروری ہنرمندی سیکھنا چاہتے ہیں۔

・”مخصوص سرگرمی” کی حیثیت سے جاپان میں قیام کرنے کی اجازت (زیادہ سے زیادہ 1 سال)

 

مدد حاصل کرنے کے لیے آپ کو کیا کرنا ہے۔

نئے ادارہ یا تنظیم کی تلاشی کے لیے آپ کے متعلق معلومات کی ضرورت ہے۔

1 موجودہ قبول کردہ ادارے یا نگرانی تنظیم کو “ذاتی معلومات کے استعمال کے متعلق رضامندی کا فارم” پیش کیجیے، جو وزارتِ قانون کے ویب سائٹ سے ملتا ہے۔   

2 قبول کردہ ادارہ یا نگرانی تنظیم یہ “ذاتی معلومات کے استعمال کے متعلق رضامندی کا فارم” امیگریشں سروسز ایجنسی کو پیش کرے گا۔

3 امیگریشں سروسز ایجنسی متعلقہ اداروں کو نوکری کی تلاشی کے لیے ضروری معلومات فراہم کرے گا اور نوکری کی تلاشی کی جائے گی۔ 

4 جب آپ کو نئی نوکری مل گئی اور ضرورت سمجھے، تو جاپان میں قیام کی حیثیت میں تبدیلی کی کارروائی کریں۔

مزید رابطے کے لیے

・مادری زبان میں مشورہ (ای میل)

زبان:چینی، ویت نامی، فلپائنی، انڈونیشی، تھائی، انگریزی، کمبوڈین اور برمی

URL:https://www.otit.go.jp/notebook/

اِس ویب سائٹ سے اپنی زبان کی معلومات دیکھ لیں۔ 

・مادری زبان میں مشورہ (ٹیلی فون)

ویت نامی: 168-250-0120

پیر، منگل، بدھ، جمعرات، جمعہ

چینی: 169-250-169

پیر، بدھ، جمعہ

انڈونیشی: 192-250-0120 

منگل، جمعرات

فلپائنی: 197-250-0120

منگل، ہفتہ

انگریزی: 147-250-0120

منگل، ہفتہ

تھائی: 198-250-0120

جمعرات، ہفتہ

کمبوڈین: 366-250-0120

جمعرات

برمی: 302-250-0120

جمعہ

ٹیلی فون کی چارج مفت ہے۔

タイトルとURLをコピーしました