اگر آپ اپنے شریک حیات یا عاشق سے خوفزدہ ہیں اور گھر میں رہنا مشکل ہے، تو آپ مشورہ کرسکتے ہیں

کیا آپ اپنے شریک حیات یا عاشق سے تشدد (ڈی وی:مارنے، لات مارنے، چیخنے یا خوفناک دھمکی دینے وغیرہ) کا شکار ہیں؟ آپ فون، ای میل یا چیٹ کے ذریعے مشورہ کر سکتے ہیں۔

یہ ایک تشویش ہے کہ زیادہ سے زیادہ لوگ گھریلو تشدد کا نشانہ بنیں، کیونکہ نئے کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے لوگ گھر پر زیادہ وقت گزار رہے ہیں اور وہ حد سے زیادہ پریشان ہو رہے ہیں۔

مختلف قسم کے ڈی وی یعنی تشدد ہوتے ہیں۔ یعنی جسمانی تشدد مثلاً مارنے یا لات مارنے کے علاوہ ذہنی تشدد مثلاً  ڈانٹنا یا برا بھلا کہنا، معاشرتی تشدد مثلاً پیسہ خرچ کرنے کا طریقہ کی چیکنگ کرنا اور جنسی تشدد مثلاً مانع حمل کا تعاون نہ کرنا بھی شامل ہیں۔

اگر آپ کی کوئی پریشانی ہے کہ آپ یا آپ کے کسی واقف کو نقصان پہنچ رہے ہیں، یا اپنے بچوں کے ساتھ گھر سے فرار ہونا چاہتے ہیں، تو آپ ماہرین سے مشورہ کریں۔

اگر آپ انگریزی، چینی، کوریائی، ہسپانوی، پرتگالی، فلپائنی، تھائی، ویتنامی، انڈونیشی، نیپالی زبان میں مشورہ کرنا چاہتے ہیں تو “ڈی وی سودان (مشاورت) پلس” سے مشورہ کریں۔ پیشہ ور مشیر چیٹ کے ذریعے سے کسی بھی ڈی وی کے مسئلے پر آپ کی باتیں سن کر مشورہ کرے گا (گی)۔ بشرطیکہ جاپانی زبان سمجھتے ہوں، تو آپ 24 گھنٹے فون یا ای میل سے مشورہ کر سکتے ہیں۔ آن لائن ملاقات بھی دستیاب ہیں۔ ہنگامی حالت میں تحفظ / ہمراہ معاونت / محفوظ جگہ آپ کو فراہم کرے گا جہاں آپ عارضی طور پر ٹھہر سکیں گے (گی)۔

 

جو فرد فوری طور پر مشورہ کرنا چاہتا (چاہتی) ہے، وہ ڈی وی مشاورت نیویگیشن سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ اگر آپ درج ذیل نمبر پر فون کرتے ہیں تو آپ کے نزدیک اس شریک حیات کے تشدد سے متعلق صلاح مشورتی مرکز سے رابطہ ہو گا، جس کے ذریعے مشاورت، بات چیت، ہمراہ معاونت اور تحفظ فراہم کرے گا۔ آپ اپنا اصلی نام بتائے بغیر بھی مشورہ کر سکتے ہیں۔

0570-0-55210: ڈی وی مشاورت نیویگیشن

 

ان دفاتر کے علاوہ آپ کے رہائش پذیر علاقوں میں بھی ڈی وی کے بارے میں مشورہ کے لیے دفتر موجود ہیں۔ اب ٹوکیو، کاناگوا، سائتاما اور چیبا میں ان مشاورتی مراکز کی ایک فہرست دی جاتی ہے، جہاں آپ جاپانی زبان کے علاوہ دوسری زبانوں میں بھی مشورہ کرسکتے ہیں۔ اگر آپ کی سمجھ میں نہیں آئے کہ کس سے مشورہ کرنا چاہیے، تو سب سے پہلے “ڈی وی مشاورت نیویگیشن” سے رابطہ کریں۔

اگر آپ کے جسم یا جان کو کوئی خطرہ لاحق ہے یا کسی ہنگامی حالت میں ہوں، تو پولیس سے رابطہ کریں (فون نمبر 110)۔

 

ڈی وی سودان (مشاورت) پلس

یہ ایک نیا مشاورتی مرکز ہے جو نئے کورونا وائرس کی  وبا کی وجہ سے کابینہ کے دفتر نے تشکیل دی ہے۔

اگر آپ چیٹ استعمال کرتے ہیں تو جاپانی کے علاوہ، آپ انگریزی، چینی، کوریائی، ہسپانوی، پرتگالی، فلپائنی، تھائی، ویتنامی، انڈونیشی اور نیپالی میں مشورہ کر سکتے ہیں۔

چیٹ: جاپانی زبان میں 22:00-12:00، دوسری زبانوں میں 24 گھنٹے دستیاب ہے۔

فون نمبر: 279-889-0120 (24 گھنٹے مفت میں دستیاب ہے۔ صرف جاپانی میں دستیاب  ہے۔)

ای میل: صرف جاپانی زبان میں 24 گھنٹے دستیاب ہے۔

چیٹ کی رسائی وغیرہ کے بارے میں یہاں دیکھیں۔

 

ڈی وی مشاورت نیویگیشن

یہ ان لوگوں کے لیے کابینہ کا ڈی وی مشاورت نیویگیشن سروس ہے، جن کو معلوم نہیں ہے کہ کس سے مشورہ کرنا چاہیے۔ یہ سروس مشترکہ فون نمبر (55210-0-0570) پر رابطہ ہونے پر مشاورتی ایجنسی کی رہنمائی کرنے کا ہے۔ فون خود بخود قریبی مشاورتی ایجنسی کو ارسال کیا جائے گا۔ یہ سروس استعمال کرنے سے مواصلات کے فیس لاگو ہوں گے۔  آپ ہر ایجنسی کے اوقات کار کے دوران ہی مشورہ کر سکتے ہیں۔

مقامی مشاورت کی ایجنسیاں

<ٹوکیو>

– استقبال کی جگہ: ٹوکیو خواتین کا پلازہ (Tokyo Wemen’s Plaza)

03-5467-2455:فون نمبر –

*مواصلات کے فیس لاگو ہوں گے۔

– کن کے لیے: وہ افراد جو ٹوکیو میں رہتے ہیں، کام کرتے ہیں یا پڑھتے ہیں۔

–  دستیاب زبانیں: جاپانی، انگریزی، چینی، کوریائی، تھائی، فلپائنی

– استقبال کا وقت جب آپ جاپانی کے سوا دوسری زبانوں میں مشورہ کرسکتے ہیں: 

 منگل، جمعرات، جمعہ کے 16:00-13:00 (تہوار کے دن، 29 دسمبر تا 3 جنوری بند رہے گا)

* درج بالا اوقات کے سوا آپ کو کسی ایسی شخص کے ذریعے فون پر مشورہ کرنا ہے جس کو جاپانی آتی ہے۔ 

 

<کاناگاوا>

– استقبال کی جگہ: کاناگاوا جینڈر ایکوالیٹی سنٹر (Kanagawa Gender Equality Center)

090-8002-2949:فون نمبر –

*مواصلات کے فیس لاگو ہوں گے۔

– کن کے لیے: وہ خواتین جو کاناگاوا میں رہتی ہیں۔

–  دستیاب زبانیں: انگریزی، چینی، کوریائی، پرتگالی، فلپائنی، تھائی، ویتنامی

– استقبال کا وقت: پیر تا ہفتہ 17:00-10:00

* انٹرویو مشاورت شام 4 بجے تک ہے۔ ریزرویشن لازمی ہے۔

 

<سائتاما>

– استقبال کی جگہ: سائتاما انفارمیشن اینڈ سپورٹ (غیر ملکی جنرل مشاورت سنٹر) (Saitama Information and Support)

048-833-3296:فون نمبر –

*مواصلات کے فیس لاگو ہوں گے۔

– ای میل: sodan@sia1.jp

*فی الحال بند ہے۔

–  دستیاب زبانیں:  آسان جاپانی، انگریزی، ہسپانوی، چینی، پرتگالی، کوریائی، فلپائنی، تھائی، ویتنامی، انڈونیشی، نیپالی

– استقبال کا وقت: پیر تا جمعہ 16:00-9:00 (تہوار کے دن، 29 دسمبر تا 3 جنوری بند رہے گا)

 

<چیبا>

– استقبال کی جگہ: فیملی سنٹر ویؤلا (Family Center Viola)

0438-53-3453:فون نمبر –

*مواصلات کے معاوضے لاگو ہوں گے۔

– ای میل: viola@chime.ocn.ne.jp

–  جاپانی، انگریزی، فلپائنی، سیبانو میں مشاورت:  پیر تا جمعہ 19:00-9:00

*تہوار کے دن بند رہے گا۔

– ویتنامی، تھائی میں مشاورت: دوسرا اور چوتھا بدھ 19:00-15:00 

 

ڈی وی کے علاوہ، آپ فلاح و بہبود کے معاملے کے بارے میں بھی مشورہ کر سکتے ہیں۔

یہاں انگریزی ویب سائٹ ہے۔

https://familycenterviola.wordpress.com

タイトルとURLをコピーしました