روزانہ کورونا وائرسرس سے دور رہنا

کورونا وائرس سے دور رہنے کے لیے،  “صابن سے اپنے ہاتھ دھونا”، “ہجوم جگہ نہیں جانا” اور “صحت کے لیے اچھا کھانا کھانا اور اچھی نیند” جیسے عام وبا سے دور رہنے کا عمل بہت اہم ہوتا ہے۔  جاپانی حکومت، بلدیہ اور سرکاری ادارے یہ کہے ہیں کہ روزانہ درج ذیل ان 3 باتوں کا خیال رکھیں۔

1 ہاتھ دھونا/ جراثیم کشی / کھانسی سے متعلق مجلسی آداب

【صابن سے ہاتھ  دھونا】 
صحیح طریقے سے ہاتھ اچھی طرح دھوئیں۔
اپنے ہاتھ خشک ہونے کے بعد، انگلی کے لیے جراثیم کش شراب سے اپنے ہاتھ صاف رکھیں۔

【کھانسی سے متعلق مجلسی آداب】
کھانسی یا چھینک میں وائرس شامل ہو سکتا ہے۔ آپ سے گزارش ہے کہ “کھانسی سے متعلق مجلسی آداب” کا پابند رہیں تاکہ دوسروں کو متاثر نہ کرے۔

۱-  جب آپ کو کھانسی ہو یا چھینک آتا ہو، ضرور ماسک پہن لیجیے-
۲-  جب آپ کو کھانسی ہو یا چھینک آتا ہو، تو اپنے منہ اور ناک پر ماسک پہن لیں۔
     ماسک نہ ہو تو ٹیشو پیپر یا اپنے کپڑوں کا استعمال کریں۔

۳-  جب آپ کو کھانسی ہو یا چھینک آتی ہو، تو دوسروں کی طرف نہ دیکھیں۔ 

ماسک پہننے کا صحیح طریقہ ایک بار ہھر چیک کریں۔

۱-  ناک اور منہ کو اچھی طرح سے چھپانا ہے۔
۲-  ربڑ کی ڈوری کو اپنے کان پر لگانا ہے۔
۳-  ناک اور ماسک کے درمیان جگہ نہ رہنے دیں۔

 2  بند کمرے، ہجوم و بھیڑ اور کم فاصلہ پر گفتگو (جاپانی زبان میں “سان میتسو” کہتے ہیں) سے دور رہنا

روزانہ زندگی میں کرسٹر نہ پیدا ہونے کا خیال رکھنا ہوتا ہے۔ یعنی درج ذیل 3 حالتیں ایک ساتھ پیدا نہیں ہونا چاہیے۔

۱-  وہ بند جگہ جہاں اچھی ہوا داری نہیں ہے
۲-  وہ جگہ جہاں زیادہ لوگ جمع ہوتے ہیں
۳-  ایسا موقع جہاں لوگ قریب آ کر باتیں کریں یا آواز دیں-
    
اب تک کورونا وائرس کی بڑے پیمانے پر چوٹ ایسی جگہوں پر ہوئی ہے۔ 

  •  بار
  • نائٹ کلب
  • کاراؤکے
  • لائیو ہاوس
  • اسپورٹس جمنازیم
  • گانوں کی مقامی گروپ

ان کے علاوہ بھی ہجوم و بھیڑ یا چھوٹے کمروں میں دوسروں کے ساتھ رہنے سے بچیں۔ یہ صرف اپنے لیے نہیں، دوسروں کے متاثر نہ ہونے کے لیے بھی مفید ہے۔

15 جون کی نئی خبر: اپنے رہائشی علاقے سے دوسری جگہ جانے سے یا ایسے علاقے جانے سے بھی گریز کریں جہاں نئے کورونا کی وبا پھیلی ہوئی ہے۔ اور اپنے وطن یا سفر جانے سے پہلے ایک بار سوچ لیں کہ واقعی ضروری ہے یا نہیں۔ اور اس بات کا ریکارڈ محفوظ رکھنا بھی اہم بات ہے کہ کب کس سے ملا ہے تاکہ بیمار ہونے کی صورت میں اطلاع دی جا سکے۔ ان کے علاوہ وبا کے پھیلاؤ کے سلسلے میں علاقائی حالت کا خیال رکھنا چاہیے۔

3 صحت کے لیے اچھے کھانے اور اچھی نیند

مغذی کھانے اور اچھی نیند سونا اپنی صحت کے تحفظ کے لیے اچھے ہوتے ہیں۔ عالمی ادارہ صحت یعنی WHO کا کہنا ہے کہ روزانہ کھانوں میں درج ذیل باتوں کا خیال رکھیں۔ 
    

  • تازہ اشیاء ہی کا استعمال
  • کافی مقدار کا پانی پینا
  • مناسب مقدار کی چکنائی کا استعمال
  • نمک اور چینی کا کم مقدار میں استعمال
  • گھر کے باہر کھانا نہیں کھانا (تاکہ دوسروں سے ملنے کا موقع کم ہو سکے)

     

ہاتھ دھونا / جراثیم کشی، کھانسی سے متعلق مجلسی آداب اور ہجوم جگہوں سے بچنے کے ساتھ ساتھ احتیاط کر لیں-

11 جون کی نئی خبر: ہنگامی حالت کا اعلان 25 مئی کو اٹھایا گیا ہے- اب معمولی زندگی بسر کرتے ہوئے وبا کا خیال رکھنا ضروری ہے۔ یہ کس طرح ہو سکتا ہے؟ اوپر دیے گئے اقدامات کے ساتھ ساتھ وزارت صحت کی دی ہوئی مثالیں دی جاتی ہیں۔

۱۔ روزانہ زندگی میں بنیادی طرز زندگی

روزانہ زندگی میں درج ذیل باتوں سے محتاط رہیں-

  • باقاعدگی سے ہاتھ دھونا / جراثیم کش دوا کا استعمال کرنا
  • “سان میتسو” یعنی بند کمرے، ہجوم و بھیڑ اور کم فاصلہ پر گفتگو سے دور رہنا  
  • کھانسی سے متعلق مجلسی آداب
  • اچھی ہوا داری رکھنا
  • لوگوں سے زیادہ قریب نہ رہنا
  • ہر صبح جسم کا درجہ حرارت اور صحت چیک کرنا
  • جتنا ہو سکے گھر پر ہی رہنا

اگر آپ کو بخار یا سردی ہے، تو گھر پر آرام کریں-

۲۔ روزانہ زندگی کے ہر منظر میں طرز زندگی

زندگی کے ہر منظر میں درج ذیل باتوں کا خیال رکھنا چاہیے-

【شاپنگ】

  • انٹرنیٹ اسٹور کا بھی استعمال کرنا
  • بھیر و ہجوم سے بچ کر خریداری کرنا
  • کریڈٹ کارڈ وغیرہ کا استعمال کرنا
  • خریداری پر جانے سے پہلے سوچنا کہ کیا کیا لینا ہے
  • ضرورت نہ ہو تو کسی چیز پر ہاتھ نہ لگانا
  • حساب کے وقت اپنے آگے پیچھے فاصلہ رکھنا

【پبلک ٹرانسپورٹ کا استعمال】

  • کم سے کم بات چیت
  • بھیڑ و ہجوم سے بچنا
  • پیدل چلنا یا سائیکل کا بھی استعمال کرنا

【کھانا】

  • ٹیکنگ آؤٹ یا ڈلطری سروس کا استعمال کرنا
  • باہر کھلی جگہ پر کھانا
  • بڑی پلیٹوں کا استعمال نہ کرنا
  • آمنے سامنے نہ بیٹھنا
  • کم سے کم بات چیت اور کھانے پر ہی توجہ دینا
  • دوسرے کی استعمال شدہ گلاس کا استعمال نہ کرنا

【تفریح اور کھیل】

  • بھیڑ و ہجوم سے بچ کر کھلے میدان پر 
  • ورزش کے وقت گھر پر ویڈیوز کا استعمال کرنا
  • دوڑتے وقت کم سے کم لوگوں کے ساتھ
  • دوسروں سے فاصلہ رکھنا
  • بکنگ سسٹم کا استعمال کرنا
  • چھوٹے کمرے میں زیادہ وقت نہ گزارنا
  • گانا گانے پر یا اسپورٹس کا نعرہ لگانے پر فاصلے کا خیال رکھنا یا آن لائن پر کرنا

【شادی، جنازہ جسیے رشتیداروں سے میل جول】

  • زیادہ لوگوں کے ساتھ کھانا نہ کھانا
  • بخار یا زکام کی صورت میں شریک نہ ہونا

【کام کرنے کا نیا انداز】

  • دور جگہوں پر کام کرنا یا باری باری سے نوکری پر جانا
  • مختلف اوقات میں کام پر جانا
  • کھلے دفتر میں کام کرنا
  • میٹنگ آن لائن پر کرنا
  • وزٹنگ کارڈ کا تبادلہ بھی آن لائن کرنا
  • کسی سے مل کر کام کرنے پر کھلی جگہ پر ماسک پہننا نہ بھولنا

ہر ایک کو نئے طرز زندگی پر عمل کرنا ضروری ہے، اور وبا کا پھیلاؤ روک لیں۔

タイトルとURLをコピーしました