“پانچ منظر” جب انفیکشن کا خطرہ بڑھ جاتا ہے اور “انفیکشن کا خطرہ کم کر کہ کسی کے ساتھ کیسے کھانا کھائیں”

حکومت جاپان کی کورونا وائرس کاؤنٹر میجرز سب کمیٹی انفیکشن کا خطرہ بڑھانے والے “پانچ مواقع” اور ” انفیکشن کا خطرہ کم کر کے دوسروں کے ساتھ کھانا کھانے کی تدابیر” کا تعارف کراتی ہے۔

کورونا وائرس انفیکشن کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے کلسٹر کو روکنے کی ضرورت ہوتی ہے۔

اب تک کے کلسٹر کے تجزیہ سے یہ ظاہر ہو گیا ہے کہ انفیکشن کا خطرہ بڑھانے والے “پانچ مواقع” ہیں۔

خاص طور پر شراب پیتے ہوئے کھانا کھانے موقع پر کلسٹر بن جاتا ہے۔

یہاں انفیکشن کا خطرہ کم کر تے ہوئے کھانا کھانے کی تدابیر درج ذیل دی گئی ہیں۔

انفیکشن کا خطرہ بڑھانے والے “پانچ مواقع”

1 ۔ شراب کے ساتھ سماجی اجتماع

شراب پی کر اچھے نشے کی حالت میں آنے سے عام طور پر اپنی توجہ کم ہو جاتی ہے اور اونچی آواز میں بولنے لگتے ہیں۔

خاص طور پر، چھوٹے بند کمرے میں بہت سے لوگ چند گھنٹے تک رہنے سے انفیکشن کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

اور ایک کپ یا جوپ اسٹکس شیئرکرنے بھی انفیکشن کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ 

2 ۔ زیادہ لوگوں کے ساتھ، یا طویل وقت کھانا کھانا

طویل وقت کھانا، شراب پیش کرنے والے بار یا کلب پر کھانا، اور آدھی رات کو متعدد ریسٹورنٹوں پر شراب پینے سے انفیکشن کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

مخصور وقت میں کھانا ختم کریں۔

اور جب زیادہ لوگ (5 یا اس سے زیادہ) ایک ساتھ کھانا کھاتے ہیں، تب آواز حد سے زیادہ بلند ہو سکتی ہے۔ 

اگر آپ اونچی آواز میں بولیں، تو آسانی سے سپلیش آڑ جائیں گے اور انفیکشن کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

3 ۔ ماسک کے بغیر گفتگو 

جب آپ ماسک  کے بغیر گفتگو کرتے ہیں، تب انفیکشن کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ 

اصل میں کچھ لوگوں نے ماسک کے بغیر “karaoke” کی دکان پر گانے سے انفیکشن ہوگیا ہے۔

ریل گاڑی یا بس کے اندر بھی آپ کو خیال رکھنا ضروری ہے۔

4 ۔ چھوٹی سی تنگ جگہ پر دوسروں کے ساتھ رہنا

چھوٹی سی تنگ جگہ پر دوسروں کے ساتھ رہنے سے بھی انفیکشن کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

کیوں کہ آپ کو ایک بند جگہ پر طویل گھنٹے دوسروں کے ساتھ وقت گزارنا پڑتا ہے۔

اصل میں یہ مثال ملتی ہے کہ ہاسٹل کے کمروں میں یا سب لوگوں کا استعمال کرنے والی جگہ (غسل خانہ وغیرہ میں) انفیکشن ہوا۔

5 ۔ رہنے یا کام کی جگہ میں تبدیلی

کام پر وقفے کے دوران دوسرے کمرے یا جگہ جانے سے انفیکشن کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔ اصل میں یہ مثالیں ملتی ہیں کہ آرام کے کمرے ، سگریٹ نوشی کے کمرے یا کپڑے بدلنے کے کمرے میں کچھ لوگوں کو انفیکشن ہو گیا ہے۔

کھانے کے اوقات میں انفیکشن کے خطرات کو کیسے کم کیا جائے

جب آپ شراب پیتے ہیں ، 1 ۔ کم لوگوں کے ساتھ ، اور مختصر وقت میں، 2 ۔ ان لوگوں ہی کے ساتھ

 جو آپ ہمیشہ وقت گزارتے ہیں، 3 ۔ بہت زیادہ شراب نہ پیئں، اورصرف ایک ریسٹورنٹ جائیں۔

کپ یا چوپ اسٹکس شیئر نہ کریں۔ اپنا اپنا استعمال کریں۔

وتری والی نشست پر بیٹھیں۔ کس کے سامنے یا اپنے پاس بیٹھنے سے گریز کریں۔

گفتگو کرتے وقت ماسک پہن رکھیں۔ ( یہ کہا جاتا ہے کہ چہرے کی شیلڈ اور منہ

 کی شیلڈ انفیکشن کے پھیلاؤ کو روکنے کے کم کام آتا ہے۔ )

ایسا ریسٹورنٹ جائیں جو انفیکشن سے بچنے کے لیے وینٹیلیشن جیسے اقدامات کرتے ہیں۔

جب آپ کی طبیعت ٹھیک نہیں ہو تو شریک ہونے سے گریز کریں۔

غیر ملکی افراد کے لیے

آب تب کئی انفیکشن کے کلسٹر کی رپورٹس مل جاتی ہیں جں میں غیر ملکی افراد شامل ہیں۔ ان بڑی پارٹیز میں جں کو آبائی ملکوں کے تقریبات منانے کے لیے کیا جاتا ہے، اور پب جیسے ان ریسٹورنٹس میں جو شراب پیش کرتے ہیں، کام کی جگہ یا ہاسٹل وغیره میں ویسے انفیکشنز واقع ہوئے ہیں۔

ان جگہوں پر خاص طور پر اپنا خیال رکھ کر انفیکشن کنٹرول کریں۔

گلے ملنے جیسی طرز زندگی کی عادات پر بھی توجہ دینا ضروری ہے۔

معمولات زندگی میں آپ کو توجہ ضروری ہے،مزید تفصیلات جاننے کے لیے “روزانہ کورونا وائرسرس سے دور رہنا” کا مضمون پڑھیۓ۔

اور جب آپ کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے، تو ضرور کسی طبی ادارے میں جائیں۔

“جب بھی آپ سمجھیں کہ “میری طبیعت ٹھیک نہیں ہے۔” تو ۔ ٹوکیو اور اس کے مضافات کے علاقے میں رابطے کے لیے کال سینٹر” کا مضمون ٹوکیو اور اس کے مضافات کے علاقے میں رابطے کے لیے کال سینٹر متعارف کراتا ہے۔

“کابینہ سیکرٹریٹ کی ویب سائٹ” پر کثیر لسانی کتابچے دستیاب ہیں۔

اس مضمون کے مواد کے علاوہ، آپ وہاں انفیکشن کنٹرول کی معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔

タイトルとURLをコピーしました