جو افراد کرونا کی وجہ سے واپس اپنے ملک نہی لوٹ پا رہے، وہ قیام کے عرصے کو بڑھوا کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوه، شرائط پوری کر سکيں تو جزو وقتی کام بھی کر سکتے ہیں ۔

ویزا کي قسم کے مطابق خط و کتابت مختلف ہوںگی۔ 

ان میں سے جو اپ پر لاگو ہوتا ہے اس پر نظر ڈالیں۔ 

جاپان کے امگریشن بیورو کے ذریعے شائع کی گئی مختلف زبانوں میں لکھی لیفلیٹ پر بھی نظر ڈاليں۔

1. “مختصر قیام” کا ویزا رکھنے والے افراد 

2. “ٹکنکل انٹرن ٹریننگ” یا “مخصوص سرگرمیاں(غیر ملکی تعمیراتی کارکن (نمبر32)، غیر ملکی جہاز سازی کی کارکن(نمبر 35))” کا ویزا رکھنے والے افراد  

3. “سٹوڈنٹ” ویزا رکھتے والوں میں سے کام کرنے کی خواہش رکھنے والے اشخا

4. اس کے علاوہ دوسرے ریذڈنس کی حیثیت رکھنے والے افراد (2.3 کے تحت آنے والے اشخاص جو کام نہ کرنا چاہیں، وہ بھی اس میں شامل ہے)

 

1. “مختصر قیام” کا ویزا سٹیٹس رکھنے والے افراد

وزٹ ویزا(90 دن) کے قیام کی مدت کو اپڑیٹ کروایا جا سکتا ہے۔ عام تور پر اس ویزا پر کام نہی کیا جا سکتا۔ لیکن، جاپان میں رہائش کے دوران اگر اخراجاتی مسائل کی وجہ سے مشکل ہو تو پارٹ ٹائم جوب کر سکتے ہیں۔ 

2. ٹکنکل انٹرن ٹریننگ” یا “مخصوص سرگرمیاں(غیر ملکی تعمیراتی کارکن(نمبر32)، غیر ملکی جواز سازی کی کارکن(نمبر 35))” کا ویزا سٹےٹس رکھنے والے افراد 

یے افراد اپنے ویزا سٹیٹس کو [مخصوص سرگرمیاں (6 ماہ، قابل عمل)] میں اپڑیٹ کروا کر لے سکتے ہیں۔ بنیادی تور پر وہ اس ہی ترح کا کام کر سکتے ہیں جو پہلے کے ویزا سٹیٹس پر کرتے آئے ہیں۔ جو افراد پرانے ویزا پر کرتے آئے کام کو نہی کر سکتے، وہ اس ہی کام سی متعلق دوسرا کام کر سکتے ہیں۔ دونوں ہی صورتحال میں، ویزا تبدیلی کی درخواست کے لئے نگرانی کرنیے والی تنظیم کی طرف سے تیار کئے سٹیٹمنٹ اف ریزن(وجہ نامہ) کا ہونا ضروری ہی۔ 

درخواست درج کرتے سمی، نگرانی ادارے سے مشورہ کریں۔ 

※متعلق کام سے مطلب(http://www.moj.go.jp/content/001326505.pdf) (صرف جاپانی میں) اس لنک میں دئے گئے ٹیبل کی “متعلق ” والے کالم میں موجود “چیشوں/کام” سے ہے۔

※ [مخصوص سرگرمیاں(انٹرنشپ(9نمبر)، پیداواری صنعت(42 نمبر))] کا سٹیٹس رکھنے والے افراد اس شرط پر ویزا اپٹیٹ کروا سکتے ہیں کی وہ وہی کام کریں جو پہلے کے ویزا پر کر رہے تھے۔ 

※ [مخصوص سرگرمیاں(سمر جوب(12نمبر))] کا سٹیٹس رکھنے والے افراد اس شرط پر ویزا اپٹیٹ کروا سکتے ہیں کی وہ وہی کام کریں جو پہلے کے ویزا پر کر رہے تھے۔ اس صورتحال میں، رہایش کا سٹیٹس [مخصوص سرگرمیاں(3 ماہ،  قابل عمل) ] میں تبدیل ہوگا۔ 

※فی الحال [وزٹ ویزا]، [مخصوص سرگرمیاں(6 ماہ، قابل عمل)] کے سٹیٹس میں ویزا تبدیل کرنے کی اجازت دئے گئے افراد بھی اسکے مضمون ہے۔ 

  

3. “سٹیوڈنٹ” ویزا رکھتے ہئے ، کام کرنے کی خواہش رکھنے والے اشخاص

  • آگے اور پڑھنائی کرنے والے اشخاص 

سٹیوڈنٹ ویزا کو توسیع کروائی جا سکتی ہے

اب تک پڑھتے آئے تعلیمی ادارے سے الگ تعلیمی ادارے  میں پڑھنا بھی ممکن ہے

ریسیڈنٹ سٹیٹس کی حیثیت سے باہر کی سرگرمیوں کی اجازت پانے پر اصولی طور پر ہفتے میں 28گھنٹے تک پارٹ ٹائم کام کر سکتے ہیں۔

  • تعلیمی ادارے میں پڑھائی نہ کرنے والے اشخاص

یہ شخس اپنے ویزا کو [مخصوص سرگرمیاں (6 ماہ، ہفتے میں 28گھنٹے تک قابل عمل ]  کے سٹیٹس میں اپڈیٹ کروا کر لے سکتے ہیں۔ فی الحال “مختصر قیام” یا “مخصوص سرگرمیاں” کا رہایشی سٹیٹس رکھنے والے، سابق فورین سٹیوڈنٹ بھی اس کے تابع ہوں گے۔ 

 

 4.  اس کے علاوہ دوسرے ریسڈنٹ سٹیٹس رکھنے والے افراد (2.3 کے تحت آنے والے اشخاص جو کام نہ کرنا چاہیں، وہ بہی اس میں شامل ہے)

“مخصوص سرگرمیاں(6 ماہ، بغیر کام کی اجازت کے)” کے سٹیٹس میں ویزا اپڈیٹ کروا سکتے ہیں۔ عام طور پر، اس ویزا پر کام نہیں کیا جا سکتا۔ لیکن، جس شخص کے لئے گزارا مشکل ہو، وہ خاص طور پر اس ویزا کے تحت کام کر سکتا ہے۔ پارٹ ٹائم نوکری طلب کرنے والے اشخاص، آگے دی گئی [پارٹ ٹائم نوکری طلب کرنے والوں کے لئے] پر نظر ڈالیں۔ 

※احتیاط رہے، سیاح یا (مختصر قیام) کے سٹیٹس پر جاپان آئے والے اشخاص اس کے تابع نہیں آتے۔ 

 

رسیڈنٹ سٹیٹس کو تبدیل ، اپڈیٹ کرنے کا طریقہ کار۔ 

جو لوگ ٹوکیو علاقائی امیگریشن سروسز بیورو کے دائرہ اختیار میں رہتے ہیں اور درج ذیل شرائط کو پورا کرتے ہیں وہ ڈاک کے ذریعے پروسیجر مکمل کر سکتے ہیں۔

※ ٹوکیو علاقائی امیگریشن سروسز بیورو کا دائرہ اختیار اباراکی ، توچیگی ، گونما ، سایتاما ، چیبا ، ٹوکیو، کاناگاوا ، نیگاتا ، یاماناشی اور ناگانو ہے۔

※عام اصول کے طور پر ، شرائط پر پورا اترنے والے لوگوں کی درخواستیں صرف ڈاک کے ذریعے قبول کی جائیں گی۔

A. جن کے پاس “فورین سٹیوڈنٹ” کا سٹیٹس ہے

B. سابق فورین سٹیوڈنٹ جو فی الحال “مختصر قیام” یا “مخصوص سرگرمیاں (گھر واپس جانا مشکل، کام کرنے سے قاصر، روانگی کی تیاری)” کا سٹیٹس رکھتے ہیں۔

C. A/B کے شریک حیات اور بچے جو “خاندانی قیام” یا “مختصر قیام” کا سٹیٹس رکھتے ہیں۔

D. وہ لوگ جو پہلے “ٹیکنیکل انٹرن ٹریننگ” اور “مخصوص سرگرمیاں (غیر ملکی تعمیراتی کارکن (نمبر 32) ، غیر ملکی جواز سازی کے کارکن (نمبر 35))” کا سٹیٹس رکھتے تھے اور اب “مختصر قیام” یا “مخصوص سرگرمیاں” ( 3 ماہ ، 6 ماہ) ”کا سٹیٹس رکھتے ہیں۔

ان لوگوں کے لیے جو اوپر A سے D پر درخواست دیتے ہیں ، نیچے 1 دیکھیں۔

باقیوں کے لیے ، 2 دیکھیں۔

 جو لوگ C / D پر درخواست دیتے ہیں اور پارٹ ٹائم کام کرنا چاہتے ہیں،وہ بھی 2 دیکھیں۔

 

1. ڈاک کے ذریعے درخواست کا طریقہ کار۔

ڈاک کا پتہ

وہ جن پر A سے C لاگو ہوتا ہے:

Tokyo shutsunyuukoku zairyuu kanrikyoku ryuugaku shinsabumon(tokutei katsudou shinsei tantou)

-108-8225 Tokyo-to, Minato-ku, Minami5-5-30

 

 وہ لوگ جو اوپر D پر درخواست دیتے ہیں:

Tokyo shutsunyuukoku zairyuu kanrikyoku zairyuu kanri joihou bumon odaiba bunshitsu (tokutei katsudou shinsei tantou)

135-0064 Tokyo-to, Koto-ku, Aomi2-7-11, Tokyo kouwan goudouchousha,9kai.

 

ڈاک کی قبولیت کی مدت۔

فی الحال کچھ مدتوں کے لیے (استقبالیہ مدت مستقبل میں تبدیلی سے مشروط ہے)

 

نوٹس

  • براہ کرم لفافے پر “特定活動関係書類在中” لکھیں۔
  • براہ کرم، اسے رجسٹرڈ ڈاک کے ذریعے بھیجیں۔
  • اگر دستاویزات نامکمل ہیں یا درخواست آخری تاریخ کے بعد کی گئی ہو تو اسے واپس کر دیا جائے گا۔
  • ایک لفافے میں متعدد درخواستیں دیتے وقت ، براہ کرم، ہر شخص کی قومیت / علاقہ ، نام اور پاسپورٹ نمبر کو ایک کاغذ پر لکھ کر ساتھ  منسلک کریں۔ اس دستاویز کی شکل اختیاری ہے۔

نیز  لفافے پر 「                                           」کو ضرور لکھیں۔

  • براہ کرم، اپنے اور اپنے خاندان کے دستاویز کو اکٹھا درخواست دیں۔

 

 

  1. خود حضر ہو کر درخواست کا طریقہ کار۔

براہ کرم، اس علاقائی امیگریشن آفس کو درخواست دیں جس کے دائرہ اختیار میں آپ رہتے ہیں۔ جاپان کے امیگریشن بیورو کے بارے میں معلومات کے لیے، جو ٹوکیو میٹروپولیٹن ایریا کے تین پریفکچروں پر دائرہ اختیار رکھتا ہے ، “جو پارٹ ٹائم کام چاہتا ہے”میں دیے ٹیبل سے رجوع کریں۔

 

جمع کرانے کے دستاویز

 

  • رہائش کی حیثیت تبدیل کرنے کی اجازت کی درخواست یا قیام کی مدت کی تجدید کی اجازت کے لیے درخواست۔

※براہ کرم اپنے چہرے کی تصویر ضرور لگا دیں۔

 

① جو اوپر A سے C کے تحت آتے ہیں ، یا وہ جو D کے تحت آتے ہیں اور کام نہیں کرنا چاہتے۔

رہائش کی حیثیت تبدیل کرنے کی اجازت کے لیے درخواست۔

→ http://www.moj.go.jp/content/001290191.xlsx 2021/4/2 اپ ڈیٹ: http://www.moj.go.jp/isa/content/930004087.xlsx

 

②قیام کی مدت کی تجدید کی اجازت کے لیے درخواست۔

→ http://www.moj.go.jp/content/001290236.xlsx 2021/4/2 اپ ڈیٹ: http://www.moj.go.jp/isa/content/930004117.xlsx

 

  •  وہ افراد جو اوپر D کے تحت آتے ہیں، جو اس وقت “تکنیکی انٹرن ٹریننگ” اور “مخصوص سرگرمیاں (غیر ملکی تعمیراتی کارکن (نمبر 32) ، غیر ملکی جہاز سازی کے کارکن (نمبر 35))” کا سٹیٹس رکھتے ہیں اور کام کرنے کی خواہش رکھتے ہیں۔

رہائش کی حیثیت تبدیل کرنے کی اجازت کے لیے درخواست۔

http://www.moj.go.jp/content/001290195.xlsx

قیام کی مدت کی تجدید کی اجازت کے لیے درخواست۔

http://www.moj.go.jp/content/001290238.xlsx

 

  • وہ لوگ جو اس بات کی تصدیق کر سکتے ہیں کہ اپنے ملک واپس جانے میں دشواری کی کوئی معقول وجہ ہے۔

(مثال: ہوائی اڈے کی بندش ، پرواز کی منسوخی)

 

  • پاسپورٹ۔

اگر آپ ڈاک کے ذریعے درخواست دیتے ہیں تو، براہ کرم اس صفحے کی ایک کاپی جمع کروائیں جس پر آپ کی شناخت لکھی گئی ہو۔

*※اگر آپ ڈاک کے ذریعے درخواست دیتے ہیں اور “مختصر قیام” یا “مخصوص سرگرمی” (90 دن یا اس سے کم قیام کی مدت) کا سٹیٹس رکھتے ہیں،  تو براہ کرم “مختصر قیام” یا “مخصوص سرگرمی” کے مہر والا صفحہ بھی ساتھ کاپی کریں .

 

  • رہائشی کارڈ (ایسے افراد جن کی مدت 90 دن سے زیادہ ہو چکی ہے)

ڈاک کے ذریعے درخواست دینے والے افراد (اوپر A سے C )

← براہ کرم، دونوں اطراف کی ایک کاپی جمع کروائیں۔ (براہ کرم اصل مت بھیجیں)

 

وہ لوگ جو ڈاک کے ذریعے درخواست دیتے ہیں (وہ جو اوپر D پر درخواست دیتے ہیں، یا جو اس وقت “تکنیکی انٹرن ٹریننگ” ، “مخصوص سرگرمیاں (غیر ملکی تعمیراتی کارکن (نمبر 32) “، “غیر ملکی جہاز سازی کے کارکن (نمبر 35))”) کا سٹیٹس رکھتے ہیں۔

← برائے مہربانی، اصل ڈاک سے بھیجیں۔ براہ کرم دونوں اطراف کی ایک کاپی بنائیں اور جمع کرانے سے پہلے اسے اپنے ساتھ رکھیں۔

 

وہ شخص جو حاضر ہو کر اپلیکیشن دیتا ہے (ہر صورت میں)

← برائے مہربانی، اپنا رہائشی کارڈ ساتھ لائیں۔

 

  • جمع کرنے والے دستاویزات کی چیک لسٹ۔

ڈاک کے ذریعے درخواست دینے والے افراد (اوپر A سے C)

http://www.moj.go.jp/isa/content/930005620.pdf

وہ افراد جو حاضر ہو کر درخواست دیتے ہیں (اوپر A سے C)

http://www.moj.go.jp/isa/content/930005702.pdf

وہ افراد جو اوپر D کے تحت آتے ہیں، یا جو اس وقت “ٹیکنیکل انٹرن ٹریننگ” اور “مخصوص سرگرمی (غیر ملکی تعمیراتی کارکن (نمبر 32) ، غیر ملکی جہاز سازی کے کارکن (نمبر 35))”کا سٹیٹس رکھتے ہیں۔

http://www.moj.go.jp/isa/content/930005621.pdf

 

  • جاپان میں قیام کے دوران اخراجات سے متعلق دستاویزات (صرف ان لوگوں کے لیے جو کام نہیں کرنا چاہتے)

※ اس دستاویز کی شکل اختیاری ہے۔

 

<وہ لوگ جو اوپر D کے تحت آتے ہیں ، جو اس وقت “تکنیکی انٹرن ٹریننگ” اور “مخصوص سرگرمیاں (غیر ملکی تعمیراتی کارکن (نمبر 32) ، غیر ملکی جہاز سازی کے کارکن (نمبر 35))”کا سٹیٹس رکھتے ہیں۔>

  • فیس کی ادائیگی کی پرچی۔
  • ہینڈلنگ فیس (4000 ین) درکار ہے۔ 4000 ین کا رونیو سٹیمپ چسپاں کریں ، تاریخ اور رقم پُر کریں ، اور دستخط کریں۔
  • جواب کا لفافہ۔
  • براہ کرم ایڈریس اور شپنگ ایڈریس پُر کریں ، اور سادہ رجسٹرڈ ڈاک کا ٹکٹ لگا دیں۔

 

  • مذکورہ بالا کے علاوہ ، دیگر دستاویزات بھی ہیں جنہیں صورت حال کے لحاظ سے پیش کرنے کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔ ان میں سے کچھ نگرانی کرنے والی تنظیم یا میزبان تنظیم کے ذریعے بنائے گئے ہیں، لہذا براہ کرم درخواست دیتے وقت نگرانی کرنے والی تنظیم سے مشورہ کریں۔ آپ مطلوبہ دستاویزات کو چیک لسٹ کے دوسرے صفحے پر دیے فلو چارٹ میں  چیک کر سکتے ہیں۔

 

نتائج کی وصولی۔

وہ افراد جو A سے C کے تحت آتے ہیں (وہ لوگ جو ڈاک کے ذریعے درخواست دیتے ہیں)

درخواست کے نتائج کی اطلاع موصول ہونے کے بعد ، آپ اسے ٹوکیو علاقائی امیگریشن سروسز بیورو میں وصول کریں گے۔ براہ کرم، نوٹیفکیشن میں بتائی گئی تاریخ اور وقت پر حاضر ہوں۔

※ اگر آپ کمزور جسمانی حالت کی وجہ سے حاصر ہونے سے قاصر ہیں تو براہ کرم نوٹیفکیشن فارم پر دئے گئے پتے پر کال کریں۔

 

وہ شخص جس پر D لاگو ہوتا ہے (وہ شخص جو ڈاک کے ذریعے درخواست دیتا ہے)

رسیڈنٹ کارڈ ڈاک کے ذریعے پہںچایا جائے گا۔ آپ کو حاضر ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔

 

وہ شخص جس نے حاضر ہو کر درخواست دیا ہے

 آپ اسے اس امیگریشن بیورو میں وصول کریں گے جہاں آپ نے درخواست دی تھی۔

 

ان لوگوں کے لیے جو پارٹ ٹائم کام کرنا چاہتے ہیں۔

وہ افراد جنہیں عام طور پر کام کرنے کی اجازت نہیں ہے، اگر وہ شرائط پر پورا اترتے ہیں تو وہ پارٹ ٹائم کام کر سکتے ہیں۔

اگر آپ کام کرنا چاہیں تو، رسیڈنٹ سٹیٹس کی حیثیت سے باہر کی سرگرمیوں کی اجازت کے لیے درخواست دیں۔

برائے مہربانی، کثیر لسانی کتابچے کو بھی رجوع کریں۔

 

تقاضے۔

  • آپ کی رسیڈنٹ سٹیٹس کی موجودہ حیثیت آپ کو کام کرنے کی اجازت نہیں دیتی ہے۔
  • اپنے وطن واپس جانے میں دشواری۔
  • جاپان میں رہنے میں دشواری ، جیسے جاپان میں رہنے والے رشتہ داروں اور اداروں کی مدد کی کمی۔

 

            پیش کرنے والے دستاویزات۔

  • قابلیت کی حیثیت سے باہر کی سرگرمیوں کی اجازت کے لیے درخواست (آپ اسے یہاں سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔)
  • وہ لوگ جو اس بات کی تصدیق کر سکتے ہیں کہ گھر واپس جانے میں دشواری کی کوئی معقول وجہ ہے (جو لوگ پہلے ہی اپنی رسیڈنٹ سٹیٹس تبدیل کرنے کی اجازت کے لیے مذکوره درخواست جمع کروا چکے ہیں انہیں دوبارہ جمع کرانے کی ضرورت نہیں ہے)
  • وجہ نامہ (نمونہ یہاں چیک کریں (صرف جاپانی میں)۔)
  • وجہ نامہ کی مشمولات میں “جب آپ جاپان میں تھے تو آپ نے اپنے قیام کے اخراجات کی تیاری کیسے کی” اور “رسیڈنٹ سٹیٹس کی حیثیت سے باہر کی سرگرمیوں کی اجازت طلب کرنے کی وجہ (پارٹ ٹائم کام)” جیسی معلومات شامل ہونی چاہئے ۔
  • پاسپورٹ یا رسیڈنٹ سرٹیفکیٹ۔
  • رسیڈنٹ کارڈ۔

 

درخواست کی جگہ۔

براہ کرم، اس علاقائی امیگریشن بیورو کو درخواست دیں جس کا دائرہ اختیار اس علاقے پر ہے جہاں آپ رہتے ہیں۔

امیگریشن اور امیگریشن دفاتر جن کا دائرہ اختیار ٹوکیو میٹروپولیٹن ایریا کے تین صوبوں پر ہے وہ درج ذیل ہیں۔ 

 

Adress

Contact

Timings

Area of jurisdiction

Tokyo Shutsunyuukoku Zairyuu Kanrikyoku

(Tokyo Regional Immigration Services Bureau)

108-8255

Tokyo-to, Minato-ku, Minami5-5-30

0570-034259

(IPآئی پی فون・بیرون ملک سے:7234-5796-03)

9a.m〜4p.m(ہفتہ، اتوار اور چھٹیوں کو چھوڑ کر)

Ibaraki,Tochigi,

Gunma、Saitama,Chiba,Tokyo, Kanagawa、Niigata, Yamanashi, Nagano.

Tachikawa Shucchoushou

(Tachikawa Branch)

186-0001

Tokyo-to, Kunitachi-shi, Kita3-31-2 Tachikawa Houmu Sougou Chousha

042-528-7179

9a.m〜3p.m(ہفتہ، اتوار اور چھٹیوں کو چھوڑ کر)

Tokyo, Kanagawa(Sagamihara-shi), Yamanashi

Yokohama Shikyoku

(Yokohama Branch)

236-0002

Kanagawa-ken, Yokohama-shi, Kanazawa-ku, Torihama-cho10-7

0570-045259(IP آئی پی فون・بیرون ملک سے:1729-769-045)

9a.m〜4p.m(ہفتہ، اتوار اور چھٹیوں کو چھوڑ کر)

Kanagawa

Kawasaki Shuuchousho

(Kawasaki Branch)

215-0021

Kanagawa-ken, Kwasaki-shi, Asao-ku, Ue-Asao1-3-14 Kawasaki Nishi Goudou Chousha

044-965-0012

9a.m〜4p.m(ہفتہ، اتوار اور چھٹیوں کو چھوڑ کر)

Kanagawa, Tokyo(Machida-shi, Komae-shi, Tama-shi, Inagi-shi). 

Chiba Shucchousho

(Chiba Branch)

260-0026

Chiba-ken, Chiba-shi, Chuou-ku, Chibakou2-1 Chiba Chuou Community Centre ke andar

043-242-6597

9a.m〜3p.m(ہفتہ، اتوار اور چھٹیوں کو چھوڑ کر)

Chiba, Ibaraki.

Saitama Shucchousho

(Saitama Branch)

338-0002

Saitama-ken, Saitama-shi, Chuou-ku, Shimo-Ochiai5-12-1 Saitama Dai2Houmu Sougou Chousha1F

048-851-9671

9a.m〜3p.m(ہفتہ، اتوار اور چھٹیوں کو چھوڑ کر)

Saitama, Chiba, Ibaraki, Tochigi,Gunma, Yamanashi, Nagano.

جب کوئی ایسی چیز ہو جو آپ کو سمجھ نہ آئے۔

غیر ملکی رہائشی کی معلوماتی مرکز

فون نمبر:013904-0570(آئی پی فون / بیرون ملک سے: 7112-5796-03)

ٹائمنگ: صبح 8:30 سے ​​شام 5:15 تک۔

غیر ملکی زبانیں (انگریزی ، کوریائی ، ہسپانوی ، وغیرہ) بھی معاون ہیں ، لیکن براہ کرم تفصیلات کے لیے فون سے چیک کریں۔

 

اگر آپ کاؤنٹر پر براہ راست مشورہ کرنا چاہتے ہیں (ٹوکیو میٹروپولیٹن ایریا ، 1 میٹروپولیٹن ایریا اور 3 پریفیکچرز):

Tokyo Regional Immigration Bureau 〒108-8255 Tokyo-to, Minato-ku, Konan5-5-30

Tokyo Regional Immigration Bureau, Yokohama Branch 〒236-0002 Kanagawa-ken, Yokohama-shi, Kanazawa-ku, Torihama-cho10-7

اگر آپ ای میل کے ذریعے مشورہ کرنا چاہتے ہیں۔

Info-tokyo@i.moj.go.jp

ای میلز صرف جاپانی یا انگریزی میں قبول کیا جاتا ہے۔

براہ کرم، نوٹ کریں کہ ہم انفرادی امتحانات کی حیثیت کا جواب نہیں دے سکتے۔

 

غیر ملکی رہائشی سپورٹ سینٹر FRESC۔

مشاورت کے لیے ریزرویشن درکار ہے۔

اوقات: صبح 9 بجے سے شام 5 بجے (پیر تا جمعہ) (چھٹیاں اور سال کے اختتام اور نئے سال کی تعطیلات کو چھوڑ کر)

مقام: 1-6-1 Yotsuya ، Shinjuku-ku ، Tokyo Yotsuya Tower 13F

تائید شدہ زبانیں: آسان جاپانی ، انگریزی ، چینی ، کوریائی ، ویتنامی ، نیپالی ، انڈونیشین ، ٹیگالگ ، ٹھائی ، پرتگالی ، ہسپانوی

ریزرویشن کا طریقہ:

ریزرویشن کا خاص ڈائل3025-5363-03 (جاپانی ، انگریزی ، چینی)

ریزرویشن فارم۔

http://www12.webcas.net/form/pub/fresc/yoyaku-jpn (جاپانی)

http://www12.webcas.net/form/pub/fresc/yoyaku-eng (انگریزی)

 

 

タイトルとURLをコピーしました